مولانا حامد الحق حقانی جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر منتخب۔
اکوڑہ خٹک: مولانا حامد الحق حقانی کو جمعیت علماء اسلام (س) کا امیر منتخب کرلیا گیا۔
جمعیت علماء اسلام (س)کی مرکزی مجلس شوریٰ اور جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہوا، ملک بھر سے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اور مولانا حامد الحق حقانی کو متفقہ طور پر جمعیت کی دستوری مدت کے لیے امیر منتخب کیاگیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت کو ہر سطح پر منظم کیا جائے گا ،انھوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی فتح نے ثابت کردیا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو جنگ ،تشدد اور قوت سے دبایا نہیں جاسکتا۔