186

اصغر خان کیس, FIA نے سپریم کورٹ سے رہنماٸی مانگ لی۔

اصغر خان کیس؛ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگ لی۔

اسلام آباد: اصغر خان عمل درآمد کیس میں شواہد کی تلاشی کیلئے ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگ لی۔

ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کی تحقیقات میں کوئی کسر نہ چھوڑی، بریگیڈیئر ریٹائرڈ حامد سعید سمیت تمام اہم گواہوں سے رابطہ کیا، بینک کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اور متعلقہ بینک افسران کے بیان بھی قلمبند کیے، 190 ٹی وی پروگرامز کا جائزہ لیا اور سیاستدانوں کے بیان ریکارڈ کیے، اہم ثبوتوں کیلئے وزارت دفاع سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن بدقستمی سے تحقیقات کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں