آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹادیا گیا
پشارو: انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان کو آئی جی آزاد کشمیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ آئی جی آزاد کشمیر محمد نعیم خان آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 21کے محمد سلیم کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا مقررکیا گیا ہے وہ اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا میں ہی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
چیف سیکرٹری آزادکشمیر خواجہ داؤد احمد ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین کی خدمات آزاد کشمیر حکومت کے حوالے کی گئی ہیں جب کہ آئی جی آزاد کشمیر محمد نعیم خان کو نئے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس تعینات کیا گیا ہے۔