180

نجی ٹور اپریٹر کا عوام کو سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ۔

نجی ٹور آپریٹرز کا عوام کو سرکاری سے سستا حج پیکیج دینے کا فیصلہ۔

اسلام آباد: پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد سرکاری حج مہنگا اور پرائیویٹ حج سستا ہوگیا۔

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکیج تیار کرلیا۔ حج پیکیج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز (ایپک) پاکستان نے تیار کیا ہے جسے عزیزیہ حج 2019 کا نام دیا گیا ہے۔ پرائیویٹ ٹورآپریٹرزجلد پیکج کا اعلان کریں گے۔

پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کے سرپرست اعلیٰ شاہ جہاں خلیل کا کہنا ہے کہ حکومت حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ ٹیکسز اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتا رہی ہے، حکومت ہمیں ذمہ داری دے ہم پاکستانیوں کو سستا حج پیکج دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں