خیبرپختونخواحکومت نے ضم شدہ اضلاع میں توانائی ایکشن پلان ترتیب دے دیا۔
پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پائے جانے والے توانائی کے قدرتی ذخائر کو یہاں کا قیمتی خزانہ قرار دیتے ہوئے ان کو بروئے کار لانے کے لئے ایک جامع پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے دوروں کا آغاز کردیا ہے۔ مشیر توانائی حمایت اللہ خان پہلے مرحلے میں مہمند اور باجوڑ گئے جہاں انہوں نے توانائی کے دستیاب وسائل پر مقامی انتظامیہ سے آگاہی حاصل کی۔
مہمند اور باجوڑ کے میں ڈپٹی کمشنرز نے صوبائی مشیر کو اپنے اپنے اضلاع میں پائے جانے والے آبی ذخائر اور ان سے سستی ترین بجلی پیدا کرنے کے دستیاب وسائل پر جامع بریفنگ دی۔