177

سندھ حکومت حکومت نے اسٹیٹ ایجنٹس کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت نے اسٹیٹ ایجنٹس کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، بروکری کے لئے لائسنس لینا لازمی قرار

پراپرٹی پوسٹ:سرکای کی جانب سے اسٹیٹ ایجنٹس کو ریگولرائز کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی کی خریدو فروخت میں فراڈ روکنے کے لیے اسٹیٹ ایجنٹس کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ ایجنٹس اور بروکرز کو حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔اس رجسٹریشن کا مقصد پراپرٹی کی درست ویلیوایشن کرانا اور عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کی گرفت کرنا ہے۔

بورڈ آف ریونیو کے مطابق حکومت سندھ کو پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹی بنانے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت پراپرٹی کو ٹرانسفر کرنے یا لیز کرنے کے اختیارات والے رجسٹرار بھی ایک منظم کنٹرولنگ اتھارٹی میں آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں