کراچی: پولیس افسر نے اہلکار کو بیوی کا نوکر بنا ڈالا
بیگم صاحبہ اہلکار سے بچوں کے کپڑے بدلوائے اور پوتھڑے دھلوائے
کام میں غلطی یا کوتاہی ہوجائے تو بیگم صاحبہ کواٹر گارڈ کرائے
بیگم صاحبہ پولیس اہلکار کو کتے کی شکل والے کہہ کر بلائے
بیگم صاحبہ کی حکم حضوری میں تاخیر ہوجائے تو اہلکار دھمکیاں سنے اور گالیاں کھائے
نوکری کی تو نخرا کی کہنے والا غیرت کا مارا اہلکار بھیپھر گیا
سرکار کی بجائے بیگم صاحبہ کی نوکری کرنے والا یہ اہلکار ہے یونس خان
یونس خان سکیورٹی زون ٹو میں تعینات تھا جو ایس پی صاحب کو بطور اردلی فراہم کیا گیا
تزلیل سے تنگ آکر اہلکار یونس خان نے قلم اٹھا اور اعلٰی حکام کو خط لکھ ڈالا
اہلکار نے لکھا ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ صاحب ذہنی ازیت میں ہوں بچا لو، کارروائی کرو واپس بلالو
اہلکار کہتا ہے کہ امید ہے سنوائی ہوگی اور جلد کارروائی ہوگی