166

واہ رے تبدیلی محمودالرشید کے بیٹے کو گرفتار کرنے والا پولیس آفیسر بر طرف ۔ یہ ہے نیا پاکستان

محمود الرشید کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار برطرف۔

لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ کے مدعی سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

نکالے جانے والے تین اہلکاروں میں سے ایک اہلکار صوبائی وزیر کے بیٹے کے خلاف درج ہونے والے مقدمہ کا مدعی جبکہ دو عینی شاہد تھے۔ اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ ان کو بغیر کسی شوکاز نوٹس کے نوکری سے نکالا گیا۔

صوبائی وزیر کے بیٹے میاں حسن اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف پولیس اہلکاروں کے اغواءکا مقدمہ درج ہوا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ اہلکار ندیم کے بیان پر تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں