160

آصف زرداری کے خلاف منی لاڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ۔

آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ۔

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف زرداری اور دیگر بااثر ملزمان کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

کراچی کی بینکنگ عدالت میں زیر سماعت اربوں روپے کے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب سندھ کی ٹیم نے بینکنگ عدالت میں کراچی سے اسلام آباد مقدمہ منتقل کرانے کی درخواست دائر کردی ہے، جب کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھی کیس منتقلی کی منظوری کی درخواست ارسال کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں