167

4سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل گھر میں کہرام ۔

فیروزوالا میں مبینہ زیادتی کے بعد 4 سالہ بچی قتل۔

لاہور: قلعہ ستار شاہ میں مبینہ زیادتی کے بعد 4 سالہ بچی کو قتل کر کے لاش سیم نالے میں پھینک دی گئی۔

قلعہ ستار شاہ میں مبینہ زیادتی کے بعد 4 سالہ بچی کو قتل کر کے لاش سیم نالے میں پھینک دی گئی۔ جسے پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا، ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیروز والا تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ میں گلفام نامی شخص اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ گزشتہ روز اپنے بھائی کے گھر آیا تھا، اس کی 4 سالہ بچی گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی،اس کے نہ ملنے پر لواحقین نے اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس بچی کی تلاش میں مصروف تھی کہ اس کی لاش سیم نالہ سے ملنے کی اطلاع ملی جس پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ بچی کے جسم پر تشدد کے نشان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں