197

ملک بھر میں جاٸیداد کی خریدو فروخت پر عاٸد انکم ٹیکس میں اضافہ۔

ملک بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد انکم ٹیکس میں اضافہ۔

اسلام آباد: ایف بی آر نے اسلام آباد سمیت تمام شہروں میں کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس وصولی کے لیے پراپرٹی کی ویلیو ایشن میں 20 فیصد سے زائد اضافہ کرتے ہوئے نئے ویلیو ایشن ریٹ جاری کردیے اور اسی حساب سے انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اس ضمن میں 20 نوٹی فکیشن جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، پشاور، ملتان، مردان ، جھنگ، گجرات، سکھر، حیدرآباد، سیالکوٹ، سرگودھا، ساہیوال، کوئٹہ اور جہلم اور دیگر بڑے شہروں کے لیے جائیدادوں کی ویلیو ایشن میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور اضافی قیمت پر فائلرز اور نان فائلرز سے ٹیکس وصول کیا جائے گا اس ضمن میں نئے ریٹ جاری کردیے گیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں