میری صحت بہتر ہے بس کمر کا درد چل رہا ہے، شہباز شریف
اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری صحت بہتر ہے بس کمر کا درد چل رہا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کا موسم رومانٹیک ہے، اسے بھی انجوائے کریں گے اور اپنا کام بھی کریں گے۔
دوران اجلاس کمیٹی اراکین نے سپلیمنٹری گرانٹس پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپلیمنٹری گرانٹس پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی مختص کردی جاتی ہے جس پر چیئرمین شہبازشریف نے وزارت خزانہ سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔