196

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافےپر عمل درآمدروکدیا گیا۔

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ سے متعلق نوٹی فیکیشن (حکم نامہ) پر عمل درآمد روک دیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ پر حکم امتناعی جاری کرکے عمل درآمد روک دیا۔

عصمت اللہ خان نامی شہری نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت حکومت عوام کو ریلیف دینے اور اُن کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے، لہذا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 70 فیصد غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں