178

بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے ہمیں نہ گھسیٹے۔پاکستان

بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے ہمیں نہ گھسیٹے، پاکستان۔

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی کو بھارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیتے ہوئے نریندر مودی حکومت کو خبردار کیا کہ بھارتی الیکشن میں پاکستان کو نہ گھسیٹا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گذشتہ رات پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹیلی فونک بات چیت پر اعتراض اٹھایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کی طلبی پر آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے واضح کردیا کہ پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں