سندھ ہائی کورٹ؛ تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر ڈی جی نیب سندھ کی معذرت۔
کراچی: ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر ڈی جی نیب سندھ نے عدالت سے معذرت کرلی۔
سندھ ہائی کورٹ میں شہری غلام شبیر شیخ کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تاہم ہائی کورٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈی جی نیب سندھ سراج نعیم تو عدالت میں پیش ہوگئے لیکن تفتیشی افسر غائب تھے۔
عدالت نے صورتحال پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرکے بلالیا جائے؟۔ عدالت نے ڈی جی نیب سندھ سے کہا کہ نیب کا یہ حال ہے کہ ڈی جی نیب عدالت میں ہے اور تفتیشی افسر غائب ہے، یہی وجہ ہے کہ نیب انکوائریز میں اتنی تاخیر ہورہی ہے۔