160

امریکہ طالبان مزاکرات,طالبان رہنماٶں نے امریکی دانشوروں کو لاجواب کر دیا۔

امریکہ طالبان مذاکرات کے دوران چہرے پر داڑھی سجائے سر پر دستاریں باندھے طالبان رہنماؤں نے امریکہ کے چوٹی کے دانشوروں کو لاجواب کر دیا۔

دوران اجلاس امریکی وفد کے ارکان بےاختیار بار بار امریکہ سے ھدایات لیتے رہے۔ جب کہ طالبان رہنما اس صورتحال سے محظوظ ھوتے رہے۔

امریکہ کے طالبان سے افغانستان کے اندر مستقل فوجی اڈا رکھنے کی فرمائش اور پیش کی گئی شرائط پر طالبان نے جواباً کہا کہ آپ جن شرائط پر ھم سے افغانستان میں اڈا مانگ رہے ھیں ان سے کم پر امریکہ میں افغانستان کو فوجی اڈا دے دیں. اس پر امریکی لاجواب ھو گئے۔

یاد رہے کہ امریکہ رواں سال کے اپریل تک اپنی نصف فوج افغانستان سے نکالنے پر رضامند ھو گیا ھے۔ اور خیر سگالی کے طور پر افغان طالبان مجاھدین نے 35 افغان اہلکار اپنی قید سے آزاد کر دیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ھے کہ پاکستان کی کوششوں سے بات چیت ممکن ھوئی۔ اور آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل آصف غفور نے کہا ھے کہ طالبان کی حکومت آنے سے افغانستان اور خطے میں استحکام آئے گا۔

بہرحال گھی کسی بھی طرح نکلے سیدھی انگلی سے یا ٹیڑھی انگلی سے۔ ایک بات تو کنفرم ھے۔ کہ ان شاءالله طالبان مجاھدین کی حکومت کا قیام افغانستان، پاکستان، خطے اور امت مسلمہ کیلیئے بہت مفید ھو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں