156

زرداری اور فریال نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی ٹھان لی۔

آصف زرداری اورفریال تالپورنے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست تیارکرلی۔

کراچی: سابق صدرآصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورنے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست تیارکرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدرآصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورنے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواست تیارکرلی۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست تیارکی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں فائنل چالان داخل کرنے میں ناکام رہا، عدالت عظمی نے تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی قابل قبول شواہد نہ لاسکی، چاہتے تھے کہ معاملہ صاف شفاف اندازسے منطقی انجام تک پہنچے، ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجودقابل جرم شواہد تلاش نہ کرسکا، ایف آئی اے کی استدعا پرسپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی، جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے،تحریری جواب دیا اور جے آئی ٹی ہمارے خلاف براہ راست شواہد تلاش نہ کرسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں