202

سانحہ ساہیوال:پنجاب پولیس کو چھاپوں اور اپریشنز سے متعلق نٸی ہدایات جاری کر دی۔

سانحہ ساہیوال؛ پنجاب پولیس کو چھاپوں اور آپریشنز سے متعلق نئی ہدایات جاری۔

لاہور: سانحہ ساہیوال کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سیلمی نے چھاپوں اور آپریشنزکے لئے نیاحکم نامہ جاری کردیا۔

سانحہ ساہیوال کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سیلمی کا چھاپوں اور آپریشنزکے لئے نیاحکم نامہ جاری کردیا ہے اور مراسلے کی کاپیاں تمام ایڈیشنل آئی جیز، سی سی پی اولاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوا دی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ دوران چھاپہ اور آپریشن قوانین اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہ کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والے چار افراد کے سانحے کے بعد آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی تھیں، جس میں تنبہہ کی گئی ہے کہ آئندہ آپریشنز اور چھاپے مکمل چھان بین کے بعد مار جائیں تاکہ کسی انسانی جان کا نقصان نہ ہو، مستقبل میں ایسا واقعہ رونما ہونے پر برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ سخت کہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں