169

پیراگون سکینڈل خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع۔

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل؛خواجہ برادران کےجسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع۔

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران کو مزید 7 دن کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔

نیب نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر خواجہ برادران کو لاہور کی احتساب عدالت میں دوبارہ پیش کیا،سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی۔

خواجہ برادران کے وکلا نے نیب پراسیکیوٹر کی درخواست کے خلاف دلائل دیئے تاہم فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے خواجہ برادران کو مزید 7 دن کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا۔ فاضل جج نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ خواجہ برادران کو 2 فروری کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں