5ہزار سے زائد فیسیں لینے والے نجی اسکولوں کو 20 فیصد کٹوتی کیلیے سرکلر جاری۔
کراچی: صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کراچی سمیت 5 ہزارسے زائد فیس لینے والے نجی اسکولوں کواضافی فیس میں20فیصد کٹوتی کے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعمل درآمدکاہدایت نامہ جاری کردیاہے۔
ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹرمنسوب صدیقی کے دستخط سے جاری اس سرکلر میں نجی اسکولوں کومتنبہ کیاگیاہے کہ اگرانھوں نے یکم جنوری 2019کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیاتوان کے خلاف رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی اوراس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ کے افسران پر مشتمل انسپکشن ٹیمیں نجی اسکولوں کادورہ کرکے عدالتی احکام پر عمل درآمدکاجائزہ لیںگی، خط کے ساتھ عدالتی فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔