151

سکول وین میں آگ لگنے سے ڈراٸیور اور بچی جھلس گٸے۔

کورنگی میں اسکول وین میں آگ لگنے سے بچی اور ڈرائیور جھلس گئے۔

کراچی[: کورنگی میں اسکول وین میں آتشزدگی سے کمسن بچی اور ڈرائیورجھلس گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جمعہ کے روز کورنگی نمبر 4 سیکٹر 35 اے کلو اسٹاپ مریم کلنک کے قریب اسکول وین سوزوکی ہائی روف رجسٹریشن نمبرسی پی 8773 میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، اسکول وین میں موجود 10 بچوں کوفوری طور پراسکول وین سے نکال کرمحفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا جبکہ موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت وین میں لگنے والی آگ پرقابوپا لیا۔

آتشزدگی کے باعث اسکول وین کوشدید نقصان پہنچا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی جمع ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں