سپریم کورٹ نے بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، وزیر خارجہ۔
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت کب تک توہین عدالت کرتی رہے گی، حکومت پالیسی بیان دے کہ بلاول بھٹو کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے کب نکالا جائے گا۔
پیپلز پارٹی ہی کے رکن نوید قمر نے کہا کہ موجودہ حکومت ای سی ایل کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کر رہی ہے،جب ای سی ایل میں نام ڈالا گیا تو سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے رہنما کا نام تو 24 گھنٹے میں ای سی ایل سے نکال دیا جاتا ہے، اس معاملے پر اٹارنی جنرل کو بلایا جائے۔