144

گاڑیوں کی ٹرانسفر پر پابندی کی سفارش۔

کے کے ایف کی گاڑیوں کے ٹرانسفر پر پابندی کی سفارش۔

کراچی: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش کردی۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف سے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھ دیا جس میں کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پابندی لگائے جانے کی سفارش کے کے ایف کی گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلیوں پر کی گئی، کے کے ایف کی گاڑیاں عہدیداران نے اپنے رشتے داروں کے نام پر منتقل کیں جب کہ کے کے ایف کے فنڈزمیں بھی عہدیداروں نے غبن کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں