177

حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سےحمزہ شہباز کو 10 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت

جسٹس فرخ عرفان نے حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا نومبر میں ایئرپورٹ پر پتہ چلا کہ نام بلیک لسٹ میں ہے، وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلئے خطوط لکھے جواب نہیں ملا، نیب میں مقدمات زیر انکوائری ہونے کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا، نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت آزادانہ نقل و حرکت بنیادی حق ہے، عدالت وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 10 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں