165

پی ٹی آٸی رکن کو نکال کر مجھے شامل کیا جاۓ۔ شیخ رشید

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال کرمجھے شامل کیاجائے، شیخ رشید۔

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل اپنے کسی رکن کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی شامل کیا جائے ، اس کے لئے پی ٹی آئی اپنے ایک رکن کو واپس لیے۔ مسلم لیگ (ن) کے معاملات کو دیکھنے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی میں مجھے سونپی جائے، میں مسلم لیگ (ن) کے معاملات کا آڈٹ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں