158

حنیف عباسی نے قید کی سزا کو چیلنج کردیا۔

حنیف عباسی نے عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور: مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

حنیف عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ حنیف عباسی کے وکیل سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پہلے راولپنڈی بنچ میں سزا کو چیلنج کیا تھا تاہم وہاں کے ججز نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد اب تک کوئی نیا بنچ نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں