سابق ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
کراچی: احتساب عدالت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں، کریشن اور غبن کے کرپشن ریفرنس میں گرفتار سابق ایڈمنسٹریٹر ملزم رؤف اختر فاروقی کو 21 جنوری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سپریم کورٹ اسلام آباد سے گرفتار سابق ایڈمنسٹریٹر ملزم رؤف اختر فاروقی کو عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر نیب حکام ملزم پرمہربان نظر آئے اور گرفتاری کے باوجود نیب کی جانب سے ملزم کو وی آئی پی سہولتیں فراہم کی گئیں اور انھیں ہتھکڑی لگائے بغیر ہی عدالت میں لایا گیا ،پیشی سے قبل ہی ملزم کو پراسیکیوشن کے دفتر میں بٹھایا گیا سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم رؤف اختر فاروقی کو گرفتار کیا تھا، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم رؤف اختر فاروقی کا 11 جنوری تک راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔