157

کلبھوشن کیس, عالمی عدالت میں 5 رکنی وفد جاۓ گا۔

کلبھوشن کیس؛ عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے لیے پاکستان کا 5 رکنی وفد جائے گا۔

اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی جس میں پاکستان کا 5 رکنی وفد جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی، اس حوالےسے پاکستان نے تیاری مکمل کرلی ہے اور سماعت کے موقع پر پاکستان کا 5 رکنی وفد ہیگ جائے گا جس میں اٹارنی جنرل انور منصورخان، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل، وکیل خاور قریشی اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے موقع پر پہلے روز بھارت کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے جب کہ دوسرے روز پاکستان اپنا جواب الجواب دے گا، 20 فروری کو دوبارہ بھارتی دلائل دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں