191

حافظ آباد میں سرکاری وکیل خاتون قتل۔

حافظ آباد میں فائرنگ سے سرکاری خاتون وکیل جاں بحق۔

حافظ آباد: کسوکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل جاں بحق ہوگئیں۔
حافظ آباد میں کسوکی روڈ پر نامعلوم افراد سول کورٹ میں خاتون سرکاری وکیل نائلہ امجد کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، نائلہ امجد ابتدائی طبی امداد کی فراہمی سے قبل ہی جاں بحق ہوگئیں۔ لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا۔ جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں