146

میٹرو بس منصوبے پر 30 ارب روپے خرچ ہوے۔ پی ٹی آٸی نے تسلیم کر لیا۔

میٹرو بس منصوبے پر 30 ارب روپے خرچ ہوئے، پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا۔

لاہور: لاہور میٹرو بس منصوبے کی لاگت سے متعلق پی ٹی آئی کا دعویٰ غلط ثابت ہوا اور تحریک انصاف کی اپنی حکومت نے ہی تسلیم کرلیا کہ منصوبے پر تقریبا 30 ارب روپے خرچ ہوئے۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں تحریک انصاف کی اپنی حکومت نے ہی تسلیم کرلیا کہ لاہور میٹر بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے، اس سے پہلے تحریک انصاف کا دعویٰ تھا کہ میٹرو منصوبے پر 70 ارب روپے لگے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میٹرو بس سروس کا آغاز 10فروری 2013 میں ہوا، لاہور میٹرو بس پراجیکٹ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی ہدایت کے تحت 27 فروری 2012 میں شروع کیا گیا، میٹرو بس کے تعمیراتی کام کی زمہ داری ٹیپا ایل ڈی اے کے سپرد تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں