دہشت گردی کی ہدایت فاروق ستار اور وسیم اختر دیتے تھے، سعید بھرم کا عدالت میں بیان۔
کراچی: ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہدایت ندیم نصرت، فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، حیدر عباس رضوی اور دیگر دیتے تھے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں سزا کے خلاف ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے رینجرز کے وکلا سے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف کتنے مقدمات ہیں جس پر رینجرز کے وکلا کی جانب سے ملزم کے کرمنل ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی، رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سعید بھرم کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد تھے لہذا سزا برقرار رکھی جائے۔