حکومت نے فیاض الحسن چوہان سے وزارت واپس لینے پر غورشروع کردیا۔
لاہور: صحافیوں سے مسلسل بد تمیزی ، حکومت نے فیاض الحسن چوہان سے وزارت واپس لینے پر غورشروع کردیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے صحافیوں سے مسلسل بد تمیزی کے خلاف ملک گیر صحافیوں کے احتجاج پیش نظر صوبائی اور وفاقی حکومت نے فیاض الحسن چوہان کی صحافیوں سے مسلسل بد تمیزی کی شکایات پر وزارت واپس لینے پر غورشروع کردیا ،جلد وزیراعظم عمران خان اس پر فیصلہ کریں گے ،اس حوالے سے پنجاب کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ معاملات میں بہت بار تلخی ہو جاتی ہے، فیاض الحسن چوہان جوان ہیں اور ان کا گرم خون ہے، اس لئے بدتمیزی کی، اس پر تمام صحافتی برادری سے میں معافی مانگتا ہوں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔اور حکمران جماعت سمیت متعدد اپوزیشن رہنماﺅں نے پر وزیر اعظم عمران خان کو فیاض الحسن چوہان کی صحافیوں سے مسلسل بد تمیزی کی شکایت کی ہے