پی ٹی آئی ایم این اے کے بھائی کا سرکاری دفتر پر مبینہ دھاوا، عملے پرتشدد۔
گوجرانولہ: پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی بھٹی اور بھائی حیدر عباس بھٹی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی بھٹی کے بھائی حیدر عباس بھٹی نے مبینہ طور پر ساتھیوں سمیت دفتر انہار پر ہلہ بولا، ایس ڈی او پر پستول تان لیا اور انہیں دفتر سے باہر گھسیٹتا رہا۔
ہیڈ قادرآباد میں تعینات ایس ڈی او محکمہ انہار صدام حسین نے واقعے کی ایف آئی درج کرادی ہے، اور بیان دیا ہے کہ ایم این اے شوکت علی بھٹی کے قریبی ساتھیوں کو مچھلیاں پکڑنے سے منع کیا تھا جس پر ایم این اے کا بھائی حیدر عباس بھٹی طیش میں آگیا اور دفتر میں آکر مارپیٹ کی اور مجھے گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش کی۔