چیئرمین نیب کی افسران کو تحقیقات کیلیے طلب افراد سے اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت۔
لاہور: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحقیقات کے لئے طلب افراد سے اخلاق سے پیش آئیں۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طرف سے تمام ڈی جیز نیب کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران تحقیقات کے لئے بلائے گئے افراد سے اخلاق سے پیش آئیں۔
جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نیب میں جاری تحقیقات کےلئے افراد کو مقررہ وقت پر بلائیں اور پوری تیاری، شواہد اور اخلاق سے پیش آئیں۔ تحقیقات کےلئے پیش ہونے والے افراد کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھیں، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ہدایات پر عمل نہ کرنے پر متعقلہ ڈی جی نیب ذمہ دار ہوگا۔