161

لڑکی کے قتل میں ملوث بہنوٸی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے لڑکی کے قتل میں ملوث بہنوئی کوگرفتار کرلیا۔

کراچی: ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کا بہنوئی ہے ، ملزم کی اہلیہ رشتے داروں سے ملنے لاہور گئی ہوئی تھی ، مقتولہ کی ایک بہن کو بھی قتل کیا جاچکا ہے جوکہ اپنی والدہ کے قتل کی چشم دید گواہ تھی ، تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی سے 18 سالہ ثمینہ دختر فضل کریم کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے لاش ایک خالی مکان میں پھینک دی تھی ، ڈاکس پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر (ایس آئی او) انسپکٹر سعید عالم نے بتایا کہ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اکمل کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں