کے ڈی اے میں عارضی نوکریاں فروخت کیے جانے کا انکشاف۔
کراچی: ادارہ ترقیات کراچی میں بھاری معاوضہ کے عوض عارضی نوکریاں فروخت کرنے کا انکشا ف کیا۔
سیکڑوں کی تعداد میں معصوم شہر یو ں سے رقم ہتھیا لی گئی، کنٹریکٹ تجد ید کر نے کے لیے بھی مبینہ طور پررقم وصولی کا سلسلہ جا ری ہے،ذرا ئع نے بتا یا کہ سیکریٹری کے ڈی اے خوزیل بخاری ، چیف انجینئر رام چند اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارک اینڈ ہارڈی کلچر عارف احمد نے بھاری رقم کے عوض کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر نوکریاں فروخت کر ر ہے ہیں، ذرا ئع نے بتا یا کہ پارک ڈپا رٹمنٹ اور انجینئرنگ ڈپا رٹمنٹ سمیت دیگر محکموں میں کنٹریکٹ پر نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اب تک معصوم شہریوں سے لا کھو ں روپے وصول کیے جا چکے ہے اور ان کو11 ما ہ کے کنٹریکٹ پر نوکر یا ں دی جا رہی ہیں، ذرا ئع نے بتا یا کہ کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر لگنے والے ملا زمین کی تنخو اہیں 20 سے25 ہز ار رو پے جبکہ ان کو کنٹریکٹ کی نوکری حاصل کر نے کے لیے بڑی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔