158

سینکڑوں افراد سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا گرفتار۔

900 افراد سے 27 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار۔

لاہور: نیب نے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر 900 افراد سے 27 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی خدیجہ کموڈیٹیز کے مالک اور مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور کی جانب سے خدیجہ کموڈیٹیز اور غلام مصطفی کیس میں جاری تفتیش کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت نیب لاہور نے خدیجہ کموڈیٹیز کے مالک قاسم بلال اور مینجر محمد ارشد الہی کو گرفتار کرلیا، ملزمان پر آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر عوام کے کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے

نیب لاہور کے مطابق ملزمان نے 900 سے زائد افراد سے 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا فراڈ کیا، ملزمان کے خلاف تحقیقات کے لیے ڈی پی او سرگردھا نے نیب لاہور سے رابطہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں