150

سمیع الحق کے ڈراٸیور کا پولی گرافک میں بیان جھوٹا ثابت۔

پولی گرافک ٹیسٹ میں سمیع الحق کے ڈرائیور کا بیان جھوٹ ثابت۔

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولی گرافک ٹیسٹ میں ڈرائیور احمد شاہ کا بیان جھوٹ ثابت ہو گیا ہے۔

فارنسک سائنس ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ڈرائیور احمد شاہ سے 2 سوال کیے گئے جس کے جواب جھوٹ نکلے، رپورٹ کے مطابق مولانا سمیع الحق کو جس کمرے میں قتل کیا گیا تھا وہاں سے شواہد اکٹھے کیے گئے، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد احمد شاہ سمیت 10افراد کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور لے جایا گیا، ڈرئیوراحمد شاہ سے پہلا سوال کیا گیا کہ کیا وہ قتل کرنیوالوں کو جانتا ہے؟ دوسرا یہ کہ کیا وہ قتل کی منصوبہ بندی میں شامل رہا؟ ان دونوں سوالات کے جوابات مشین پر جھوٹ نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں