چین معیشت کی بحالی کیلیے پاکستان کو 2 ارب ڈالرکا قرض فراہم کرے گا،برطانوی اخبار۔
بیجنگ: چین پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور روپے کی قدر میں استحکام کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔
چین حکومت کو معاشی طور پر سہارا دینے اور پاکستان کےغیرملکی زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال کو بہتر کرنے کیلیے 2 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
وزارت خزانہ خزانہ کے ایک اہم افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ چین نے روپے کی قدر گرنے پر پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ارب ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
مذکورہ افسر کا کہنا تھا کہ دوست ملک چین اب اپنا وعدہ پورا کرے گا جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لیے پُرامید ہیں۔