173

کوٸٹہ میں کوٸلے کی کان میں دھماکہ, 4 کان کن جانبحق۔

کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا؛ 4 کان کن جاں بحق۔

کوئٹہ: دکی میں چمالنگ کے کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 4کانک کن جاں بحق اور ایک کان کن زخمی ہواہے۔

کوئٹہ کے علاقے دکی میں چمالنگ کے کوئلے کی کان میں دھماکا ہوگیا جس کے باعث 4 کان کن جھلس کر جاں بحق اور ایک کان کن شدید زخمی ہوگیا۔ دھماکا کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث ہوا۔

دھماکے کی اطلا ع ملتے ہی امدای ٹیمیں اور ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں اور زخمی کان کن کو باہر نکالا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمی کان کن کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں