146

وفاق کے بعد خیبر پختونخواہ میں بھی اپوزیشن کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ۔

وفاق کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ۔

پشاور: وفاق کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ ادوار میں بر سر اقتدار جماعتوں کے سربراہان کے خلاف کرپشن کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں رہنے والے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے حکومت نے سابق حکمرانوں کے خلاف کرپشن کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیے ہیں جن میں سابق وزرائے اعلیٰ اور وزراء بھی شامل ہیں۔ تمام سرکاری محکموں سے بھی بد عنوانی کی رپورٹ مانگ لی گئی ہیں۔ کرپشن کے ثبوت اکھٹے ہونے کے بعد 50 کروڑ روپے تک کرپشن کے کیسز اینٹی کرپشن جب کہ اس سے زائد کے ریفرنس نیب کو بھجوائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں