148

2018 میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد کمی آٸی۔

ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں45 فیصدکمی۔

اسلام آباد: پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان پرموثر عملدرآمد کے باعث سال 2018 میں ملک میں دہشت گردوں کے حملوں میں45 فیصد کمی آئی خصوصاً خودکش حملوں کی تعداد میں ریکارڈکمی ہوئی ہے۔

دہشت گردی پر نظر رکھنے والے ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پکس)کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق 2018 کے دوران دہشت گردوں نے 229 حملے کیے جن میں577 افراد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 959 افراد زخمی ہوئے۔ پکس رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ شدت پسندوں کے حملوں کی ماہانہ اوسط 35 سے کم ہو کر 2018 میں 19 پر آگئی ہے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ ان حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے جانی نقصان کی شرح میں 2018میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں