184

2018 میں کراچی میں رینجر نے سب سے زیادہ کارواٸیاں کی۔

کراچی آپریشن ؛ 2018 میں رینجرز نے سب سے زیادہ کارروائیاں کیں۔

کراچی: رینجرز نے کراچی آپریشن سے متعلق کارکردگی رپورٹ جاری کردی آپریشن کے دوران 11 ہزار619 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے پولیس کو حوالے کیا۔

کراچی آپریشن کے دوران 2 ہزار210 دہشت گرد،ایک ہزار 881 ٹارگٹ کلرز، 852 بھتہ خور،227 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے 169 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا، کراچی آپریشن کے 5 برسوں میں سب سے زیادہ آپریشن 2018 میں کیے گئے اسی سال رینجرز نے ریکارڈ ملزمان بھی گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیے 2018 میں رینجرز کے 4 جوان شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں قیام امن کے لیے 5 ستمبر 2013 سے شروع کیے گئے کراچی آپریشن سے متعلق کارکردگی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق 5 سال اور4 ماہ کے دوران رینجرز نے شہر بھر میں مجموعی طور پر 15ہزار838 آپریشن کیے گئے، آپریشن کے دوران11ہزار 619 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو پولیس کو حوالے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں