144

کنٹینروں اور ٹرک کی تلاشی،چھالیہ برآمد۔

کنٹینروں اور ٹرک کی تلاشی، ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی چھالیہ برآمد، 4 ملزم گرفتار

کراچی: ماڑی پور پولیس نے37 ہزار200 کلوچھالیہ قبضے میں لے کر4 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے2 کنٹینروں اورٹرک میں لدی37 ہزار200 کلوچھالیہ برآمد کرکے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا، ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی چھالیہ مضر صحت گٹکا بنانے کے لیے بلوچستان سے کراچی لائی جا رہی تھی، انھوں نے بتایاکہ چھالیہ کی 600 بوریاں برآمد کی گئی ہیں اورایک بوری کاوزن 62 کلو ہے۔

قبضے میں لی جانے والی چھالیہ کی مالیت ایک کروڑ86 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتارملزمان چھالیہ کی 200 بوریاں پہلے ہی فروخت کرچکے ہیں جن کی مجموعی مالیت 62 لاکھ روپے بنتی ہے،ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتارملزمان نے جن افراد کو چھالیہ فروخت کی ہے اس کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں