153

گلگت بلتستان کا نظام اب آرڈر پر نہیں چل سکتا۔

گلگت بلتستان کا نظام اب آرڈر کے ذریعے نہیں چل سکتا، وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن۔

اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔

وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ میں تاحال کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا لیکن یہ بات طے ہے کہ صوبائی حکومت اپنے اختیارات پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کریگی، صوبائی حکومت نہ تو وفاقی معاملات میں مداخلت کریگی نہ ہی وفاقی حکومت کی صوبائی امور میں مداخلت برداشت کی جائیگی۔گلگت بلتستان کو حقوق سیاسی حکومت ہی دے سکتی ہے عدالتیں نہیں،گلگت بلتستان کے نظام کو اب آرڈرکے ذریعے چلایا نہیں جا سکتا،وہاں کے نظام کو صوبائی اسمبلی یا وفاقی حکومت ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے تحفظ فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں