152

وزیر خزانہ کا جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا فیصلہ۔

وفاقی وزیر خزانہ کا جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا اعلان۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بل ریونیو پیدا کرنے کیلیے نہیں لارہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے زیادہ اصلاحات کی رفتار اور سمت اہم ہیں، وزارت خزانہ نے اب تک جو بھی فیصلے کیے ان کا آئی ایم ایف کی شرائط سے کوئی تعلق نہیں۔ اسد عمر نے کہا پی آئی اے اور اسٹیل مل کی بحالی کیلیے جنوری کے آخر تک پلان سامنے آجائیگا، یہ طے ہوجائیگا کہ دونوں اداروں کو کیسے بحال کیا جائے، ان اداروں کی بحالی کیلیے گرینڈ حکمت عملی بنارہے ہیں۔ ایک اور ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے کہا پی آئی اے کو 17 ارب روپے کنویں میں ڈالنے کیلیے نہیں دیے، پی آئی اے ازسرنو بحالی کا پروگرام دیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں