کیا پیپلزپارٹی اپنی قیادت کے احتساب کی مزاحمت کرپائے گی۔

کراچی: ملک میں تیزی سے تبدیل ہونے والے سیاسی حالات کے سندھ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اور سندھ کس طرح ردعمل کا اظہار کرے گا ؟ یہ سوال مستقبل قریب کی سیاست میں بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ کراچی میں گذشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایک اہم اجلاس منعقد کرکے اپنی آئندہ کی ملک گیر حکمت عملی طے کر لی ہے۔
27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نو ڈیرو کے جلسہ عام میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف پیپلز پارٹی نے اپنی برتری برقرار رکھی ہے اور کراچی میں پہلے سے بہتر نتائج حاصل کیے ہیں بلکہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اپنے آپ کو سیاسی طور پر بحال کر لیا ہے۔