167

بلوچستان میں بڑی کاروائی۔کرسٹل پکڑی گئی۔

کوسٹ گارڈ کی بلوچستان میں کارروائی،75کلو کرسٹل پکڑلی۔

کوئٹہ: کوسٹ گارڈ نے (بلوچستان) میں کارروائی کے دوران 75کلو گرام کرسٹل قبضے میں لے لی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ گوادر (بلوچستان)کے قریب تربت روڈ پر منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر متعلقہ علاقہ کمانڈرز کو سخت چیکنگ کے احکامات جاری کیے گئے۔

اسی دوران نیلنیٹ کے قریب شاہ جہاں روڈ چیک پوسٹ پر خصوصی چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں سامان کے نیچے چھپائی گئی 75کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل برآمد ہوئی، جس کی مالیت 80کروڑ 30لاکھ کے لگ بھگ ہے، ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی، جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی گئ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں