براڈ شیٹ کیس؛ پاکستان کو 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ۔
اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی فورم پرایک اور قانونی جنگ ہار گیا ہے لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت نے معروف براڈ شیٹ کیس میں پاکستان کیخلاف 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (21 ملین) جرمانہ ادائیگی کا فیصلہ سنا دیا۔
ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے بتایاکہ اربوں روپے کے دعوے کے برعکس لندن کی عدالت نے پاکستان کیلیے21 ملین ڈالر جرمانے کا فیصلہ دیا۔ انھوں نے کہاکہ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے اور ہمیں امیدہے کہ اعلیٰ فورم کی طرف سے 20 ملین ڈالر کم کیے جائیں گے۔ فیصلے سے متعلق آرا لینے کیلیے مختلف بین الاقوامی فرموں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔