167

قومی ائیر لائن گھنٹوں تا خیر کا شکار۔

لاجواب سروس قومی ایئر لائن پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار۔

اسلام آباد: قومی ایئر لائن کی باکمال سروس کی لاجواب کارکردگی اسلام آباد سے ٹوکیو جانے والی پی آئی اے کی پرواز تاریخ کی طویل ترین فلائٹ بن گئی۔

اسلام آباد سے ریاض جانے والی فلائٹ بھی 30 گھنٹے تاخیرشکار، مسافروں کا ایئر پورٹ پر احتجاج، خواتین اور بچوں نے رات سخت سردی میں گزاری۔ قومی ایئر لا ئن نے اپنی ناقص کارکردگی کی بدولت ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، اسلام آباد سے ٹوکیو جانے والے پی آئی اے کی پروازپی کے 852 تاریخ کی طویل ترین فلائٹ بن گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 بیجنگ ایئر پورٹ پر خراب ہوگئی جس کے باعث مسافروں کو 32 گھنٹے تک بیجنگ میں قیام کرنا پڑا جہاں مسافروں کو سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔ جہاز ٹھیک ہونے کے بعدمسافروں کو 32 گھنٹوں بعد ٹوکیو کے لیے روانہ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں